• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں فوجی اڈا بنانےکی خبریں قیاس آرائی ہے، چین

Developing Military Base In Pakistan Is Speculation China

عوامی جمہوریہ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نےپاکستان میں فوجی اڈا بنانےکی خبروں کوقیاس آرائی قراردیدیا۔

جمعرات کو ترجمان چینی وزارت دفاع نے اپنی ماہانہ نیوزبریفنگ کے دوران پاکستان کے صوبے بلوچستان میں واقع گوادر بندرگار پر چینی نیول بیس کے قیام سے متعلق سوال پر کہا کہ پاکستان میں چینی فوجی اڈاقائم کرنےکی خبرخالصتا قیاس آرائی ہے۔

خبرایجنسی کےمطابق امریکی محکمہ دفاع ( پینٹاگون) نےایک ماہ قبل چین کےپاکستان میں فوجی اڈابنانےکی جانب اشارہ دیاتھا،جس پر اب چینی حکام کی جانب سے اسے قیاس آرائی قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین