• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں تیراکی کے سالانہ مقابلے کا انعقاد

دنیا بھر میں نوجوانوں اور بوڑھوں کی جسمانی طاقت کو آزمانے کے لئے کئی دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔

اسی سلسلے میں چین کےکوانٹینگ دریا میں بھی تیراکی کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں سمیت بوڑھے افراد بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے نظر آئے۔

دریا عبور کرنے کے اس دلچسپ مقابلے میں دو ہزار ماہر تیراکوں نے شرکت کی اور جیت کی اس دوڑ میں ماہرانہ انداز سے سوئمنگ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دھن میں مصروف دکھائی دئیے۔

واضح رہے اس منفرد مقابلے کا آغاز 2006میں کیا گیا تھا جس کے بعد سے ہر سال یہ مقابلہ خوب جوش و خروش سے منعقد کیا جاتا ہے اور مقابلے میں سب سے پہلے دریا عبور کرنے والے شخص کو انعام سے نوازا جاتا ہے۔

تازہ ترین