• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کو ا چلا ہنس کی چال ‘پرانی اور مشہور کہاوت ہے، لیکن حقیقت کی دنیا میں ایک ایسا دلچسپ واقعہ رونما ہوا ہے کہ اب آپ ’ ٹرین چلی ہنس کی چال ‘ بھی کہہ سکتے ہیں۔

کبھی کبھی زندگی میں ایسے دلچسپ واقعات رونما ہو جاتے ہیں جو ساری زندگی کے لئے یادگار بن جاتے ہیں، ایسی ہی ایک انوکھی اور دلچسپ صورتحال اس وقت دیکھنے کو ملی، جب ایک آوارہ ہنس چہل قدمی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک کے کے بیچوں بیچ آن پہنچا۔

کسی نازک حسینہ کی طرح کیٹ واک کرتا ہوا یہ ہنس اپنی دھن میں مگن ٹریک پر ٹہلتا رہا جبکہ دوسری جانب پیچھے سے آتی ٹرین کا ڈرائیور اس صورتحال میں سخت مشکل کا شکار رہا۔

اس ہنس کی سست روانی کے لئے باعث ٹرین کی روانی سست روی کا شکار ہوگئی جبکہ ڈرائیور ہارن بجا بجاکر اس ہنس کو ٹریک پر سے اتارنے کی کوشش میں محو رہا۔

تازہ ترین