• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہو جائیں گے، عابدشیر علی

Imran Khan Will Be Mad After The Supreme Courts Decision Abid Sher

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان پاگل ہو جائیں گے۔عمران خان کےلیےپاگل خانے میں کمرہ تیارکرائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کل شام ایک پاگل کی بات سنی،کہہ رہاتھانواز شریف کی جگہ اڈیالہ جیل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اپنی جائیداد کی منی ٹریل دے دیں مستعفی ہوجاؤں گا،شیخ رشید فتح جنگ کی زمین،اسلام آباد کے گھرسمیت دیگرجائیداد کی منی ٹریل دیں۔

عابد شیر علی نے مزید نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں،2018 میں بھی منتخب ہوجائیں گے۔

تازہ ترین