• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان کےجزیرےاورترکی کےایجن ساحل پر 6 اعشاریہ 7شدت کے زلزلے سے عمارتیں لرزاٹھیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکامرکزترکی کےعلاقےبودرم سے10اعشاریہ3کلومیٹرجنوب اور یونان کے جزیرے کوس سے16 اعشاریہ 2 کلومیٹر مشرق میں تھا۔

زلزلے سے کئی مقامات پر عمارتوں کو نقصان پہنچا، مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال کا سامنا رہا، زلزلے کے بعد کوس کی بندرگاہ بند کردی گئی۔

یونان کے روڈزآئی لینڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ مخصوص علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی۔

دونوں ممالک میں ساحلی علاقوں اور جزائر پر رہنے والوں کےلیے سونامی وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔

تازہ ترین