• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 10ملزمان گرفتار

Karachi 10 Suspects Arrested In Different Police Operations

کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے منشیات فروش اور مفرور ملزمان سمیت10لزمان کو گرفتار کرلیاجبکہ منشیات، اسلحہ اور ناقص سیمنٹ کا ٹرک بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔

کراچی کے علاقےبلدیہ قائم خانی کالونی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس میں 45 اہلکار اور 7 پولیس موبائل شریک تھیں۔

کارروائی کے دوران6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن میں 2منشیات فروش ایک اسٹریٹ کرمنل اور3 مفرور شامل ہیں، جبکہ 27 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیاجن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

گرفتار ملزمان سے ڈیڑھ کلو چرس اور ایک ٹی ٹی پستول برآمد کی گئی، جبکہ پیرآباد میں کارروائی کے دوران پولیس نے ناقص سیمنٹ سے بھرا ٹرک پکڑ لیا ۔پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے سیمنٹ کی 700 بوریاں اور ٹرک قبضے میں لے لیا ہے۔

ادھر شارع نورجہاں پولیس نے 2ملزمان رضوان اور عامر بشیر کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان نے گزشتہ روز عبداللہ کالج کے قریب شہری سے 83 ہزار روپے اور دیگر سامان لوٹا تھا۔

ملزمان سے لوٹی گئی رقم، دو موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا جبکہ گلبرگ پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم افضل کو گرفتار کرلیا ہے۔

تازہ ترین