• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کالا کانڈی‘ کیرئیر کی بہترین فلم ہے،سیف علی خان

Kalakandi Best Film Of My Careersaif Ali Khan

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ وہ آنے والی فلم ’کالا کانڈی‘ کو اپنے کیرئیر کی اہم ترین فلموں میں سے ایک مانتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نے کہا کہ ممبئی کے پس منظر پر مبنی فلم ’ کالا کانڈی ‘ میری زندگی کی منتخب فلموں میں سے ایک ہے، جو اچھی طرح سے بنی ہے۔

فلم کی ہدایتکاری اکشت ورما نے دی ہے ،جن کا کہنا تھا کہ ’کالا کانڈی‘کے لئے میں نے اور میری ٹیم نے بہت محنت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فلم کے ٹیزر کو جس طرح کے ردعمل ملے ہیں، اس سے ہم بہت پرجوش ہیں اوریہ فلم لوگوں کو دکھانے کے لئے ہم بہت زیادہ بےتاب ہیں۔

رواں برس 8 ستمبر کو ریلیز ہو نے والی فلم سیف علی خان کے مقابل امائرہ دستور کردار ادا کررہی ہیں،دیگر اداکاروں میں اکشے اوبرائے،کنال رائے کپور،وجے راز اور شہناز شامل ہیں۔

تازہ ترین