• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی وڈ نئی ایکشن ڈرامہ فلم نائن الیون کا پہلا ٹریلر جاری

نیویارک میں نائن الیون سانحے کے گرد گھومتی ہالی وڈ کی نئی ایکشن ڈرامہ فلم نائن الیون کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

2001میں نیویارک میں نائن الیون سانحے پر مبنی ہالی وڈ کی ایکشن ڈرامے سے بھرپور نئی تھرلر فلم نائن الیون کا پہلا ٹریلر جاری کرد یا گیا ہے۔

ہدایتکارمارٹن گوئی گوئی کی یہ فلم حقیقی واقعات پر مبنی ہے جب نیو یارک میں دہشت گردی کے حملوں میں جڑواں ٹاورز ورلڈٹریڈسینٹرکو نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں نہ صرف بڑ ی تعداد میں معصوم افراداپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے بلکہ عمارت بھی زمین بوس ہو گئی۔

کرٹنی گینز اور مارک برگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی و ڈاداکارچارلی شین ،ہوپی گولڈ برگ، جینا گرسہین ، لیوئس گزمین، ووڈ ہیرس اوراولگا فونڈا سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہونگے۔

دل دہلا دینے والے واقعات کی عکاسی کرتی یہ فلم ایٹلس ڈسٹری بیوشن کے تحت رواں سال 8ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین