• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقرباءپروری کا الزام درست نہیں، جاپانی وزیراعظم

Nepotisms Allegation Not True Japanese Prime Minister

جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی اپنے پسندیدہ شخص کو نوازنے میں ملوث نہیں ہیں۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کا یہ بیان اس الزام کے تناظر میں ہے کہ انہوں نے اپنے ایک دوست کی حمایت کی ہے۔ اس پر اپوزیشن نے بھی ان پر سخت تنقید کی ہے۔ اس مناسبت سے جاپانی وزیراعظم نے پارلیمنٹ کے ایک سیشن کے بعد اپوزیشن کے الزام کے جواب میں اپنی وضاحت پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک میں مال مویشیوں کے ہیلتھ سیکٹر کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور اس تناظر میں اپنے ایک دوست کو مغربی جاپان میں ایک ویٹرنری ہیلتھ کی تعلیم کا ادارہ قائم کرنے کی منظوری حاصل کرنے میں مدد کی ہے۔

تازہ ترین