• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سراؤں کی فوج میں بھرتی پر پابندی کیخلاف امریکا میں مظاہرے

Protest Against Transgenders Recruitment Ban In Us Army

امریکی صدر ٹرمپ کے فوج میں خواجہ سرائوں کو بھرتی نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف امریکا بھر میں احتجاج کا آغاز ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خواجہ سرائوںنے صدر ٹرمپ کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ ایک اور متنازع فیصلے کے باعث تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خواجہ سرائوں کی فوج میں نوکری پر پابندی کا اعلان ٹوئٹر پر کیا۔

ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ خواجہ سرا اب فوج میں کسی قسم کا کام نہیں کرسکتے۔ٹرمپ کے اعلان پر خواجہ سرا، ڈیموکریٹ ارکان کانگریس اور دیگر تنظیموں نے سخت تنقید کی ہے۔

ٹائمز اسکوائر میں سیکڑوں خواجہ سرائوں نے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا اور ٹرمپ مسٹ گو کے نعرے لگائے۔

تازہ ترین