• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجی کی فائرنگ سے 5 کشمیری شہید

5 Kashmiri Martyrs Shot By Indian Soldiers

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 5 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے جو روز بروز شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج بھارتی فوج کی تازہ کارروائی میں 5 نوجوان شہید ہوگئے۔

میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے ضلع کپواڑہ میں فوجی آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ سے 5 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

جب کہ سومبر کے علاقے میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے متعدد کشمیری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے ضلع پلواما میں ایک نوجوان شہید ہوا تھا جب کہ گزشتہ ماہ بھارتی فوج کے مظالم سے مجموعی طور پر 33 کشمیری شہید ہوئے تھے۔

تازہ ترین