• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ خودکش دھماکے کا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا

Quetta Suicide Blast Case Could Not Be Registered

کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ پر ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ اب تک درج نہیں کیا جاسکا ہے۔

پولیس کے مطابق پشین اسٹاپ خودکش حملے کا مقدمہ 12گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی درج نہ ہوسکا۔ پاک آرمی کے ترجمان سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاکہ واقعے کی مدعیت کا تعین کیا جاسکے لیکن اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ جیسے ہی کارروائی مکمل ہوگی، مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

کوئٹہ کے پشین اسٹاپ پر گزشتہ رات نو بجکر 25منٹ پر اس وقت روزدار دھماکہ ہوا جب سیکورٹی فورسز کا ایک ٹرک وہاں سے گزر رہا تھا،دھماکے کے بعد چار گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔

واضح رہے کہ خودکش حملے میں 8سیکورٹی اہلکاروں سمیت 15افراد شہید اور 40سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔

تازہ ترین