وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیب اپناکام جاری رکھےگا لیکن صرف وفاق میں، صوبائی محکموں پراطلاق نہیں ہوگا۔
نوشہروفیروز میں میڈیا سے بات چیت میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گورنرآئینی کرداراداکریں ،اس پرکسی کواعتراض نہیں۔اگر گورنرسندھ یا کوئی بھی آئینی حدود سے تجاوزکرے گاتو بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیب وفاقی اداروں میں کارروائیاں جاری رکھے گا، قانون کے مطابق نیب کے پاس صوبائی محکموں میں کارروائی کا اختیار نہیں۔
مرادعلی شاہ نے کہا کہ کورٹ میں جانے کا سب کو حق ہے،کورٹ جب فیصلہ دے گی تو دیکھ لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں ایف آئی اے اپنے شیڈول کے مطابق کارروائی کرے گی۔