• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوئیفا ایوارڈز: رونالڈو اور میسی پھر آمنے سامنے

Ronaldo And Messi Nominated For The Uefa Award

کرسٹیانو رونالڈو اور لونل میسی ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے ، یوئیفا پلیئر آف دی ائیر کےلیے تین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔ تیسرا نام یووینٹس کے گول کیپر بوفون کا ہے۔ بہترین کھلاڑی کا اعلان 24 اگست کو ہو گا۔

ریال میڈرڈ کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو ،جن کی موجودگی میں انکی ٹیم مسلسل دو بار یورپین چیمپئن بنی۔رونالڈو 12 گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

دوسرا نام لیونل میسی کا ہے،جو گذشتہ سیزن میں 37 گول کر چکے ہیں ۔ ان کی موجودگی میں بارسلونا نے اسپینش کنگز کپ اپنے نام کیا۔

ان دونوں سپر اسٹارکے ساتھ مقابلے پریووینٹس کے گول کیپر بوفون ہیں جن کی ٹیم چیمپئنز لیگ میں تو رنرز اپ رہی ،البتہ اٹالین کپ مسلسل تین بار جیتا ۔

تازہ ترین