• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا کا طاقتور شخص،ہیلی کاپٹر اٹھا کر ریکارڈ بنا لیا

Austria Powerful Man Picked Up The Helicopter And Recorded A Record

بھاری بھرکم وزن اٹھا کر مقابلہ جیتنے کے تو کئی ایونٹس آپ کی نظروں سے یقیناً گزریں ہونگے لیکن اپنے کندھوں پر بھاری بھرکم ہیلی کاپٹر اٹھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

آسٹریا سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی ایک طاقتور شخص نے اپنی مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے نا صرف فولادی کندھوں کے ذریعے661کلو گرام وزنی ہیلی کاپٹر اٹھا کر شائقین کو حیران کردیا بلکہ نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے۔

فرانز موئلنرنامی اس شخص نے اپنی طاقت کاشاندار ثبوت دیتے ہوئے اپنے فولادی کندھوں پر 30 سیکنڈ تک اس بھاری بھرکم ہیلی کاپٹر کو اٹھائے رکھا اورنیا ریکارڈ قائم کردیا۔

تازہ ترین