• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ پاکستانی کمپنیاں فوربز ’انڈر اے بلین لسٹ 2017ء‘ میں شامل

Five Pakistani Companies Include Forbes Indras Billionay List 2017

پاکستان کی 5کمپنیاں عالمی شہرت یافتہ میگزین فوربز کی ایک ارب ڈالر سے کم اثاثے رکھنے والی کمپنیوں کی فہرست (انڈراے بلین لسٹ 2017)میں شامل ہوگئی۔

پاکستانی کمپنیوں نے دنیابھر کی 200ایسی کمپنیوں میں اپنی جگہ بنالی ہے جو تیزی سے ترقی کررہی ہے اورجن کی وجہ سے مجموعی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

فوربز میگزین ہرسال گروتھ انجن کی حامل کمپنیوں کی فہرست شائع کرتی ہے۔رواں سال اس فہرست میں 13ممالک کی کمپنیوں نے اپنی جگہ بنالی ہے۔

ایشیاء اوربحرالکاہل کے خطے سے سب سے زیادہ چین اورہانگ کانگ کی کمپنیوں نے اس فہرست میں جگہ حاصل کی ہے۔فوربز کے مطابق فہرست میں شامل کمپنیاں سیلز میں 55فیصد، نفع کے مارجن میں 24فیصد اورفی حصص آمدنی کے لحاظ سے 113فیصد ترقی  کی حامل ہیں۔

ان کمپنیوں کا انتخاب 3 سالہ اوسط کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ پاکستان سے جو کمپنیاں اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں ان میں ایگری آٹو انڈسٹریز، چراٹ پیکجنگ، فیروزسنز لیبارٹریز، گندھارا انڈسٹریز اور سرل(searle) کمپنی شامل ہیں۔

گزشتہ سال اس فہرست میں 7پاکستانی کمپنیاں شامل تھیں۔

تازہ ترین