• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الوہا ٹریننگ جو حساب کتاب میں دماغ کو کمپیوٹر بنائے

Unique Training Computer That Makes Brain A Computer

اگر آپ کمپیوٹر سے بھی تیز دماغ اورلاکھوں کروڑوں کا حساب انگلیوں کی پوروں پرکرنے کے خواہشمند ہیں تو الوہاٹریننگ حاصل کرلیں کیونکہ اس سے آئی کیو لیول حیرت انگیز طور پر تیز ہوجاتا ہے۔

یہ دعویٰ ہے اس تکینک کو سکھانے والے ٹرینر عمر احسن کا جو کہتے ہیں کہ الوہا آئی کیو جینیس آرگنائزیشن ’ابیکس‘ کی تکنیک کو استعمال میں لاتے ہوئے بچوں کو چلتا پھرتا کیلکولیٹر بنادیتے ہیں۔

عمراحسن کے مطابق آئی کیو ٹریننگ کا یہ پروگرام یاداشت اور سمجھنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دماغ کے بند دریچوں کو کھول دیتا ہے۔ یہ ٹریننگ صرف اسکول کالجز تک محدود نہیں بلکہ آرمڈ فورسز،انجیئنرنگ اور ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے فرد کےلیے کارآمد ہے۔

آئی کیو ٹریننگ کی بنیاد 1993میں ملائیشیا میں رکھی گئی جس کی مقبولیت اب امریکا سمیت دنیا کے24ملکوں تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان میں2011میں یہ ٹریننگ متعارف کرائی گئی اور اب مختلف شہروں میں اس کے متعددسینٹرز کھل چکے ہیں۔

تازہ ترین