• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کمانڈر جوزف ووٹل کا شمالی وزیرستان کا دورہ

Us Commander Joseph Votel Visits North Waziristan

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جوزف ووٹل کی زیر قیادت وفد نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کو شمالی وزیرستان میں فوج کے آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کو پاک افغان سرحد کے سیکیورٹی میکنزم پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ سماجی بہبود کے ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

امریکی وفد نے علاقے میں امن و امان کی بحالی میں پاک فوج اور مقامی قبائل کی کوششوں کو سراہا اور پاک افغان دوطرفہ بارڈر سیکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق سینٹ کام کے وفد نے وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر دفاع خرم دستگیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات سے بھی ملاقات کی ہے۔

تازہ ترین