• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینچ رویے کے خلاف کل پنجاب میں ہڑتال ہوگی، صدر ہائیکورٹ بار

There Will Be Strike In Punjab Tomorrow Against Bench Behavior President High Court Bar

لاہورہائیکورٹ بارکے صدر چودھری ذوالفقار نے کہا ہے کہ بینچ کے رویے کے خلاف کل پورے پنجاب میں ہڑتال ہوگی، کل وکلا سیاہ پٹیاں باندھیں گے اورسیاہ پرچم لہرائیں گے۔

چودھری ذوالفقارکا کہنا تھا کہ کل کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوگا،ہم نےبینچ سے درخواست کی تھی کہ افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرلیتے ہیں لیکن بینچ کو ہماری کوششیں پسند نہیں آئیں۔

انہو ں نے کہا کہ پنجاب بارکونسل ،سندھ ،بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹ بارسےبات کررہے ہیں،اس وقت تک وکلا کے ساتھ ہیں جب تک مقاصد حاصل نہیں کرلیتے۔

تازہ ترین