• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیوٹی وی‘کے نئے ڈرامہ سیریل ’رانی ‘ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا۔

ڈرامے کی کہانی مختلف کرداروں کے گرد گھوم رہی ہے جس میں ایک کردار رانی کا ہے جو گائوں کی واحد بہادر اور پر جوش لڑکی ہےلیکن پنچائیت کے فیصلےکے آگے بے بس ہوکر اپنی محبت قربان کر دیتی ہے۔

دوسرا کردار گائوں کے پیر مراد شاہ اور اس کے سوتیلے بھائی نادر شاہ کا ہے،نادرشاہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ رانی اور بلال ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں ان کے بیچ آجاتا ہے۔

نادر شاہ کی خود غرضی کی بھینٹ چڑھتی ’رانی‘ کیا اپنی محبت حاصل کر پائے گی؟ کیا وہ نادر شاہ کا سامنا کر پائے گی؟ یہی اس سیریل کا تانا بانا ہے۔

سید فیصل بخاری کی ہدایت میں بننے والا یہ ڈرامہ آج سےجیو پر نشر کیا جائے گا۔ ڈرامے کے مصنف انوار گیلانی ہیں ۔

ڈرامے کی کاسٹ میںکنزہ ه ہا شمی، بابر علی ، سلیم شیخ ، رجب بٹ، صحابہ افضل اورنگزیب لغاری، نگاما بیگم، صبا فیصل اور رابعہ تبسم شامل ہیں ۔

 

تازہ ترین