• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چور راستوں سے حج کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Decide To Take Action Against The Pilgrims

حج سیکورٹی فورس کے معاون کمانڈر میجر جنرل منیر الجبریل نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ چور راستوں سے کسی طرح حج مقامات پہنچ جائیں گے مشاعر مقدسہ میں کہیں بھی اچانک کارروائی کر کے ایسے عازمین سے جن کے پاس حج اجازت نامے نہیں ہوں گے فنگر پرنٹس لئے جائیں گے۔

خلاف ورزی ثابت ہوجانے پر حج موسم مکمل ہو جانے کے بعد ان کےخلاف مقررہ کارروائی ہو گی۔ اس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی۔

الجبریل نے امسال حج موسم کی تیسری پریس کانفرنس کے دوران منیٰ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن عامہ کی 2بڑی ذمہ داریاں ہیں۔پہلا فرض تو یہ ہے کہ جرائم کے ارتکاب سے روکا جائے گا اور ان سے بچانے کا اہتمام کیا جائے گا۔

دوسرا فرض یہ ہے کہ جرم وقوع پذیر ہونے پر واردات کرنے والوں کو گرفتار اور ان کےخلاف شواہد جمع کئے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشاعر مقدسہ میں 29پولیس اسٹیشن ہیں۔ یہ سب اپنی ذمہ داری انجام دیں گے۔

انہوں نے حجاج سے کہا کہ وہ مشاعر مقدسہ جاتے وقت قیمتی اور بھاری اشیاءہمراہ نہ لے جائیں۔ بدامنی کی کوئی بھی کوشش دیکھیںتو فوراً ہی 911پر رابطہ کر کے مطلع کر دیں۔غیر قانونی طریقے سے قربانی کے کوپن فروخت کرنے والوں کی بھی رپورٹ کریں ،ان سے کوپن نہ لیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 71غیر قانونی داخلی معلمین پکڑے جا چکے ہیں۔ حج قوانین کی خلاف ورزی کرنےوالے 13 ہزار429سعودی اور 2لاکھ54 ہزار 849 غیر ملکی پکڑے جا چکے ہیں جبکہ 2222ایسے مقامی شہری گرفتار کئے گئے ہیں جو بغیر حج اجازت نامے والوں کو مشاعر مقدسہ لے جارہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ امسال مشاعر مقدسہ کے ٹریفک نظام میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ مکہ مکرمہ میں گشتی سیکورٹی فورس کے کمانڈر کرنل محمد السحیمی نے بتایا کہ 406گشتی دستے مشاعر مقدسہ میں تعینات کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین