• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن ،کنگز مین؛ دی گولڈن سرکل کا رنگا رنگ پریمیئر

ایکشن کے دیوانے اب تیار ہو جائیں کیونکہ سنسنی سے بھرپور نئی اسپائی فلم کنگزمین ؛ دی گولڈن سرکل کالندن میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں ستاروں کی کہکشاں ریڈ کارپٹ پر اتر آئی۔

دلکش وِنٹج گاڑیوں سے سجی اس تقریب میں شرکت کیلئے جب فلم کی کا سٹ کی ریڈ کارپٹ پر آمد ہوئی تو مداحوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا جبکہ فوٹو گرافروں نے جی بھر کر تصاویر لیں۔

ہدایت کارمائیکل وان کی اس فلم کی کہانی ایک ایسی امریکی انٹیلی جنس ایجنسی پر مبنی ہے جس کے جاسوس مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں اور دشمن سے اکیلے نبرد آزما نہیں ہو پاتے ۔

جرائم پیشہ افراد سے مقابلے اور ان کے خاتمے کیلئے یہ انٹیلی جنس ایجنسی ایک اور سیکرٹ ایجنسی سے الحاق کر لیتی ہے۔دہشت گردی کے بڑے منصوبے پر کام کرنیوالا خطرناک دہشت گردوں کے تعاقب میں ماہر ایجنٹس منصوبے پر عمل در آمد روکنے کیلئے جان تک داؤ پر لگا دیتے ہیں ۔

ایڈم بوہلنگ ،ڈیوڈ ریڈ اور مائیکل وان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں معروف ہالی وڈ اداکارکولن فرتھ، شیننگ ٹیٹم، ہیلی بیری اور جولیئن مور اہم کردارشامل ہیں۔

فلم 29ستمبرکو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 

تازہ ترین