• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقاب میں چھپا چہرہ بھی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی

یونیورسٹی آف کیمرج کے ماہرین نے چہرہ شناخت کرنے والی انقلابی ٹیکنالوجی وضع کی ہے جس کے ذریعے نقاب اوڑھے اور میک اپ کرکے حلیہ بدلنے والے افراد بھی شناخت کیے جاسکتے ہیں۔

یہ سسٹم ڈھاٹا باندھنے، ٹوپی پہنے اور عینک لگائے افراد کی بہ آسانی شناخت کرسکتا ہے اور اس میں بہت زیادہ وقت نہیں لگتا۔

مشین لرننگ عمل کے تحت ایک سافٹ ویئر بنایا ہے جوچہرے کے 14 اہم مقامات کو نوٹ کرتا ہے اور یہ وہی مقامات ہیں جو ہم کسی کا چہرہ دیکھتے ہوئے نوٹ کرتے ہیں۔

سائنسدانوں نے پہلے لوگوں کے صاف چہرے کمپیوٹر میں فیڈ کئے اور اس کے بعد 2000 سے زائد تصاویر کو دکھایا گیا جن میں لوگوں کو عینک، نقلی ڈاڑھی، ٹوپی ، ہیٹ پہنانے کے علاوہ ان کے نصف چہرے بھی دکھائے گئے۔

کمپیوٹر الگورتھم کو تربیت دی گئی کہ وہ چہرے کو پہچاننے کے اہم نقاط کو نوٹ کرسکے۔ الگورتھم نے نقاب سے پہلے اور نقاب کے بعد چہرہ پہچاننے کی ٹریننگ لی اور اپنے آپ کو بہتر بناتا رہا۔

کمپیوٹر سسٹم نے اسکارف پہنے افراد کو 77 فیصد وقت میں، کیپ اور اسکارف پہنے چہروں کو 69 فیصد وقت میں اور اسکارف اور عینک پہنے چہروں کو مقررہ وقت کے 55 فیصد حصے میں پہچان لیا۔

اس طرح یہ دنیا کا پہلا پروگرام ہے جو چہرہ چھپانے پر بھی اس کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

 

تازہ ترین