• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدرت کا انوکھا مظہر، چاند 3 سیاروں کے سامنے آگیا

قدرت انسان کو ہمیشہ سے ہی عجیب اور دلکش مظہر دکھا کر حیران کرتی رہی ہےگزشتہ روز بھی آسمان پر ایک ایسا ہی منفرد اور حیرت انگیز مظہر دیکھنےمیں آیا ہے۔

پیر اور منگل کی درمیانی شب چاند نظام شمسی کے تین اہم سیاروں زہرہ، مریخ اور عطارد کے سامنے آگیا تاہم اس منظر کو دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا گیا ہے۔

اس صورتحال کو ماہرین نے گرہن کا نام نہیں دیا بلکہ اس کو انہوں نے Occulation (آکیولیشن) کا نام دیا ہے جبکہ صورتحال گرہن جیسی تھی۔

سائنس میگزین’ ارتھ اسکائی ‘کی رپورٹ کے مطابق، یہ مظہر رواں عرصے کا آخری مظہر تھا اور اب ایسی صورتحال 2036 میں دوبارہ دیکھی جا سکے گی۔

اس سے قبل 1977ء میں ناسا نے اسی طرح کے مظہر کا مشاہدہ کیا تھا اور اس کے نتیجے میں ہی ماہرین نے سیارہ یورینس کے گرد حلقوں کی دریافت کی تھی۔

آکیولیشن کا واضح مشاہدہ امریکی ریاست ہوائی میں کیا گیا  جبکہ بحر الکاہل، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور انڈونیشیا میں بھی یہ منظر ٹیلی اسکوپ کی مدد سے دیکھا گیا ہے۔

تازہ ترین