• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن : نواز ،شہباز ملاقات اورپارٹی میٹنگ میں اہم فیصلے متوقع

Pmln Party Meeting In London Main Decisions Expected Nawaz And Shahbaz Also Present In The Meeting

لند ن میں سابق وزیراعطم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان اہم ترین ملاقات کچھ دیر میں ہوگی۔

نوازشریف صاحبزادے حسن نواز کے دفتر پہنچ گئے ہیں، میٹنگ میں ن لیگ کے مستقبل،پارٹیصدارت اور سیاست میں نوازشریف کے عملی کردار پر بات ہوگی ۔

کیا مسلم لیگ ن کی انداز سیاست اور قیادت میں نئے موڑ آنے کا امکان ہے؟،لندن میں ہونے والی اس اہم ملاقات اور میٹنگ میں اہم ترین فیصلے متوقع ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سیاسی مستقبل کے بارے میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ون آن ون اہم ملاقات آج لندن میں ہورہی ہے، امکان ہے کہ ملاقات میں ن لیگ کی صدارت کا معاملہ اور نوازشریف کی نئی سیاسی حکمت عملی وضع ہوسکتی ہے ،لیکن اگر شریف برادران آج کسی نتیجے پر نہ پہنچ پائے تو میٹنگز کاسلسلہ جاری رہ سکتاہے۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف اِن دنوں لندن کےدورے پرہیں،ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف سےان کی ون آن ون اہم ملاقات آج ہو رہی ہے،شہبازشریف نوازشریف کو پاکستان کے سیاسی حالات اور زمینی حقائق سےآگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں نوازشریف کے پاکستان آنے یا نہ آنے کامعاملہ بھی زیر بحث آنےکامکان ہےجبکہ شہباز شریف انہیں پاکستان نہ آنے کا مشورہ بھی دے سکتے ہیں۔

شہباز شریف نواز شریف کونیب کے کیسزسمیت دیگر حالات سےبھی آگاہ کریں گےاور کہیں گےکہ آئینی ترمیم تک انہیں پارٹی سربراہ بنا دیاجائے۔

ان ذرائع کایہ بھی کہنا ہےکہ شہبازشریف نواز شریف کو پاکستان میں اپنی سیاسی اورغیر سیاسی ملاقاتوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کریں گے،اور کچھ اہم شخصیات کے پیغامات بھی ان تک پہنچائیں گے۔

شہبازشریف نے لندن جانے سے قبل مولانا فضل الرحمٰن،چوہدری نثار،خواجہ سعد رفیق اور خواجہ حارث سمیت دیگر اہم رہنماؤں سےسیاسی امور اور ملکی سیاسی حالات پر صلاح مشورہ کیاتھاجبکہ ایک غیر سیاسی شخصیت سےبھی ان کی اہم ملاقات ہوئی تھی۔

تازہ ترین