• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہا پسندی کے خلاف سعودی عرب کے تعاون سے مرکز قائم کردیا، امریکا

America Established A Cooperation With Saudi Arabia Against Extremism

امریکا کے وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے تعاون سے ایک ایسا مرکز قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہے ۔

ریکس ٹلرسن نے سب کمیٹی برائے انسداد دہشت گردی، ایٹمی عدم پھیلاؤ اور تجارت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لیے نئی درسی کتب چھاپی جارہی ہیں اور پرانی کتابوں کو واپس اٹھایا جارہا ہے جو انتہا پسندی کو ہوا دیتی ہیں، مساجد کے پیش امام حضرات کی تربیت پر بھی نظر رکھی جائے گی۔ یہ مرکز سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر بھی اثر انداز ہوگا۔

ریکس ٹلرسن نےکہا کہ ریاض میں ہونے والے سربراہی اجلاس کا ایک نتیجہ یہ تھا کہ سعودی عرب میں ایسا سینٹر بنایا جائے گا جو مسلمانوں میں شدت پسند پیغامات کو روکنے کے لیے اقدامات کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس مرکز نے کام شروع کردیا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر سے انتہا پسند حملوں کے عوامل کو ختم کرنا ہے۔ مرکز کا بہت وسیع کام ہوگا، جو سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر بھی اثر انداز ہوگا۔

تازہ ترین