• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ایران سے جوہری معاہدہ بحال رکھے، تھریسامے

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ بحال رکھے ،یہ اقدام علاقائی سلامتی کے لئے انتہائی اہم ہے ۔

برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق تھریسامے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور کہا کہ لندن ،ایران جوہری معاہدے اور اس متعلق اپنے وعدوں پر قائم ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایران کا جوہر ی معاہدہ علاقائی سیکیورٹی کے لئے اہمیت کا حامل ہے ،برطانیہ اس حوالے سے اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔

تھریسامے نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بات اہم ہے کہ جوہری معاہدے پر کڑی نگرانی ہو اور اس کے نفاذ پر مکمل عمل در آمد کیا جائے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ 15 اکتوبر کو تیسری بار یہ فیصلہ کرے گی کہ کیا امریکہ، 2015 میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران کی پاسداری کی تصدیق کرے یا نہ کرے ۔

تاہم ایسی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران دشمنی کی بنا پر 15 اکتوبر کو ایران کی پاسداری کی تصدیق کرنے سے گریز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین