• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کا ہدف آرمی چیف کا بیان ہے: شیخ رشید

Ahsan Iqbal Target Is Army Chief Statement Sheikh Rasheed

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کا اصل ہدف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان ہے ۔

وزیر داخلہ کے حالیہ بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے آرمی کی پالیسی کا اظہار کیا تھا۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر داخلہ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ احسن اقبال کے بیان کا مقصد مسلح افواج کو بدنام کرنا ہے۔

عمران خان نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ احسن اقبال کا آئی ایس پی آر پر حملہ مضحکہ خیز ہے، پاکستان کی ابتر اقتصادی صورتحال سے دنیا واقف ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ شریف ڈار گٹھ جوڑ نے قوم اور آئندہ نسلوں کو قرضوں کے بوجھ تلے کچل دیا ہے۔

تازہ ترین