• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیراپووا نے ڈوپنگ پابندی کے خاتمے کے بعد پہلا ٹائٹل جیت لیا

Tennis Maria Sharapova Wins First Title Since Drugs Ban

روس کی شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک ماریا شیراپووا نے تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل جیت کر ڈوپنگ پابندی کے بعد پہلا ایونٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

چین کے شہر تیانجن میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں روس کی ماریا شیراپووا نے بیلاروس کی آریانہ سبالینکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-5 اور 7-6 (10-8) سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کی۔

ماریاشراپووا نے 2015 کے بعد پہلی مرتبہ کوئی ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا ہے اور یہ ڈوپنگ میں الزام میں پابندی کے بعد ان کا پہلا ٹائٹل ہے۔

ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد شیراپووا نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کریں گی۔

پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلیم چمپئن اور سابقہ عالمی نمبر ایک روسی کھلاڑی کا گزشتہ جنوری میں ہونے والے آسٹریلین اوپن کے دوران ممنوعہ دوا میلڈونیم کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد عالمی ٹینس فیڈریشن نے ان پر دو سال کی پابندی عائد کردی تھی۔

بعد ازاں ٹینس اسٹار کی اپیل پر سزا کم کرتے ہوئے اسے 15 ماہ تک محدود کردیا گیا تھا اور شیراپووا کی رواں سال ٹینس کورٹ میں واپسی ہوئی اور واپسی کے بعد عالمی سطح پر یہ ان کی پہلی بڑی کامیابی ہے۔

 

تازہ ترین