• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں قیمتی پتھر’’روبی‘‘ کا خزانہ

آزاد کشمیر میں تقریباً 4کروڑ گرامز سے زائد قیمتی پتھر’’روبی‘‘ کے ذخائر پائے جاتے ہیں ، جس کی قیمت تقریباً نصف ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔

ajk-ruby02

غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق قدیم زمانے کے اوزار اور انفرااسٹرکچر و تکنیک میں سرمایہ کاری کی قلت مذکورہ علاقے کو قیمتی پتھروں کی انڈسٹری میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پرتبدیل کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

ajk-ruby03

قیمتی پتھروں کی ایک ڈیلر ہما رضوی کا کہناہے کہ ہمارے پاس روبیز نامی پتھر ہے جو برمیز نامی پتھر کی طرح اچھا ہوتا ہے لیکن اسکی کان کنی کی تکنیک زیادہ بہتر ہیں۔

سرکاری طور پر کئے گئے سروے کے مطابق آزاد کشمیر میں تقریباً 4کروڑ گرامز سے زائد کے روبیزذخائر موجود ہیں۔

ajk-ruby04

محمد عظیم نامی کان کن جو قدیمی طریقے سے کان کنی کرتے ہیں نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہاں کان کنی انتہائی مشکل کام ہے اور کبھی کبھار ہی آپ کو محنت کا پھل ملتا ہے، گزشتہ سال ملازمین نے ایک انڈے کے جتنا روبی پتھر دریافت کیا تھا۔

تازہ ترین