• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کارساز،بلاول ،آصفہ ،بختاور کی یادگارِ شہداء پر حاضری

Karsaz Tragedy Bilawal Asifa And Bakhtawar Visits Memorial Monument

کراچی میں سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد گار پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،آصفہ بھٹو ،بختاور بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

سانحہ کارساز کے شہداء کی برسی کے موقع پر سیکیورٹی کی وجہ سے روکے جانے پر جیالوں نے مظاہرہ بھی کیا۔

اٹھارہ اکتوبر 2007ء کو بے نظیر بھٹو کی پاکستان آمد کے موقع پر کراچی میں کارسازکے مقام پر ناقابل فراموش دھماکوں کے باعث بینظیر بھٹو کی استقبالیہ ریلی میں شریک پیپلزپارٹی کے 177 کارکن جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

اس دن کی مناسبت اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ یادگارِ شہداء پہنچے،جہاں انہوں نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

بلاول بھٹو کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، اس موقع پر کارکن اپنے لیڈر کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب نظر آئے تاہم بلاول کچھ دیر بعد ہی بلاول ہاؤس روانہ ہوگئے۔

اس سے قبل آصفہ بھٹو زرداری، بختاوربھٹو زرداری،اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا، صوبائی وزیر منظور وسان اور دیگر رہنماؤں نے بھی یادگار شہداء کا دورہ کیا۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور دیگر پارٹی رہنما، جیالوں کی بڑی تعداد کے ساتھ گزشتہ شب بھی یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کیلئے پہنچے تھے۔

تازہ ترین