فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی ناکامی کے ذمے دار اُس وقت کے چیئرمین ایف بی آر تھے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ممبر آپریشنز،، ان لینڈ ریونیو غفلت کے مرتکب قرار پائے گئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
اعلامیے کے مطابق غفلت کے مرتکب افسران کی نشاندہی کےلیے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی۔
ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سگریٹ، کھاد اور سیمنٹ کے کارخانوں میں پیداوار کی مانیٹرنگ کے لیے بنایا گیا تھا۔
وزیراعظم نے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کردی۔