• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، دکاندار کی بہادری نے چوروں کو الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کردیا

کہتے ہیں برے کام کا انجام ہمیشہ برا ہی ہوتا ہے ،اس مثال کا عملی نمونہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب بھارت میں ایک دکاندار کی بہادری نے چوروں کو الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کردیا۔

جی ہاں، بھارتی شہر گروگرام میں دو چوروں نے دکان میں گھس کر دکاندار کو پستول سے ڈرانا شروع کردیااور پیسوں کا مطالبہ کرنے لگا لیکن اس شخص کی ہمت کی داد دینی چاہئے جس نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر بے خوفی سے ان چوروں کو نا صرف باہر کا راستہ دکھایا بلکہ ان کے پیچھے ایسا دوڑا کہ چور الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

اس واقعے کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ کھایا پیا کچھ نہیں اور گلاس توڑا بارہ آنے۔

 

تازہ ترین