• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ سال سب سے زیادہ پاکستانیوں نے عمرہ کیا:سعودی قونصل جنرل

Last Year Most Pakistanis Did Umrah Saudi Consul General

کراچی میں تعینات سعودی قونصل جنرل محمد عبداللہ عبدالدائم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال عمرہ زائیرین میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تھی ، دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین میں پاکستانیوں کا تناسب 23 فیصد رہا۔

کراچی میں جاری عمرہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سعودی قونصل جنرل نے کہا کہ گزشتہ سال صرف کراچی اور اسلام آباد کے قونصل خانوں نے 16 لاکھ پاکستانیوں کو عمرہ ویزے جاری کئے جبکہ رواں سال بھی روزانہ 6 سے 9 ہزار ویزے صرف کراچی سے جاری کئے جارہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا سعودی حکومت نے عمرہ ویزوں کے اجراء کو آسان اور تیزترین بنا دیا ہے ، ائرپورٹ پر واقع ہوٹل میں جاری 3 روزہ عمرہ نمائش میں ہوٹل ، ٹرانسپورٹ اور کیٹرنگ انڈسٹری سے منسلک 27 سعودی کمپنیاں شریک ہیں۔

نمائش کی منتظم کمپنی کی سی ای او سعودی خاتون ڈاکٹر عائشہ خلیل نے کہا کہ نمائش کا مقصد پاکستانی عمرہ حج ٹور آپریٹرز کو صف اول کی سعودی کمپنیوں سے روشناس کرانا ہے۔

تازہ ترین