• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلو میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

Blast In Kohlo One Person Killed One Injured

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور اس کا ساتھی زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ کوہلو کی تحصیل کاہان میں پیش آیا ،مولوی شمبو اپنے ساتھی نواب خان کے ساتھ موٹر سا ئیکل پر جا رہا تھاکہ اچانک موٹر سائیکل زیر زمین لگائی گئی بارودی سر نگ سے جاٹکرائی ۔

دھماکے کے نتیجے میں مولوی شمبو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی شدید زخمی ہوا جس کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین