• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ اور شاہد کپور پہلی بار فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور کترینہ کیف پہلی بار ہدایت کار شری نارائن سنگھ کی فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

شاہد کپور کی فلم ’پدماوتی‘ تاحال ریلیز نہیں ہوئی ہے لیکن اس فلم نے ریلیز سے قبل ہی فلم نگری میں ان کی ڈیمانڈ مزید بڑھا دی ہے۔

نامور فلمساز شری نارائن سنگھ نے اپنی نئی فلم میں شاہد کپور کو کام کرنے کی پیش کش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

فلم میں شاہد کے مدمقابل اداکارہ کترینہ کیف کو مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی جس پر اداکارہ نے بھی ہاں کردی ہے اور یہ پہلا موقع ہوگا جب دونوں اداکاروں کی جوڑی کسی بھی فلم میں پہلی بار نظر آئے گی۔

فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائے گی۔

 

 

تازہ ترین