• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں فورسز کی کارروائیاں، 100 افرادزیر حراست

Turkish Police Detain At Least 100 Suspects

ترکی ميں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں مزید100 کے قریب مشتبہ افراد کو حراست ميں لے ليا گيا ہے۔

Turkey-arrests222

ترک پوليس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جمعہ کے روز استنبول میں چھاپے مارکر 82 غير ملکیوں کو حراست ميں ليا، جن پر شبہ ہے کہ وہ جنگجویانہ مقاصد کے لئے شام جانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم ان غیر ملکیوں کی شہریت نہیں بتائی گئی۔

جنوبی صوبے ادانہ سے 11 شامی شہريوں کو حراست ميں ليا گيا اور دیگر 7کو ازمير شہر سے گرفتار کيا گياجبکہ حراست میں لئے گئے افراد پر داعش کے ساتھ روابط رکھنے کا شبہہ ہے۔

Turkey-arrests333

ترک پولیس نے ایک روز قبل دارالحکومت انقرہ ميں چھاپوں کے دوران 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین