• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Winter Break In Karachi

کراچی میں رات کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی، یہ صورت حال بتا رہی ہے کہ یہاں گلابی جاڑا آچکا ہے، تاہم سویٹرز اور شالز پہننے والا موسم ابھی نہیں آیا۔

کراچی میں صبح و شام کی خنکی سب کو بھلی لگ رہی ہے دن میں دھوپ نکل آتی ہے اور درجہ حرارت بھی تیس بتیس ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ نہیں بڑھ رہا۔

ماہرین کہتے ہیں کہ شالز اور سویٹرز پہننے کا موسم ابھی نہیں آیا، تا ہم لنڈا بازاروں اور گرم کپڑے، لحاف، رضائیاں، کمبل خریدنے والوں کا رش بازاروں میں بڑھنے لگا ہے۔

سرد موسم اپنے ساتھ اکثر بارش بھی لے آتا ہے اور کراچی میں بھی بارش کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

کہا جارہا ہے کہ جنوری دسمبر کے مقابلے میں زیادہ سرد ہوگا، شہری نومبر کے اختتام تک بس گلابی سردی سے ہی لطف اندوز ہوں۔

تازہ ترین