• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھل جیپ ریلی کا دوسرا دن، اسٹاک کیٹگری میں آصف فضل کامیاب

The Second Day Of Thar Jeep Rally Asif Fazal Succeeded In The Stock Category

مظفر گڑھ اور لیہ کے صحرائے تھل میں 3روزہ جیپ ریلی دوسرے روز اسٹاک کیٹگری میں آصف فضل چوہدری کامیاب رہے، اس دوڑ میں شامل 32میں سے صرف 20 گاڑیاں منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔

ایونٹ کے دوسرے دن ڈرائیورز کے سامنے ایک اور امتحان تھااور وہ تھا 180کلو میٹر کا دشوار گزار ٹریک،جو صرف 20 گاڑیاں ہی عبور کرسکیں جبکہ 12گاڑیوں کے ڈرائیورز مڈ پوائنٹ پر ہی ہمت ہار گئے،6 خراب ہوئیں اور6مقابلے سے باہر ہوگئیں۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق اسٹاک کیٹگری میں پہلی پوزیشن آصف فضل چوہدری نے حاصل کی، دوسرے نمبر پر منصور حلیم رہے، تیسرا نمبر بابر خان کا آیاجبکہ خواتین ڈرائیورز میں اُوشنا پٹیل نے سبقت حاصل کی۔

ریلی دیکھنے کے لئے ملک بھر سے شائقین تھل پہنچے، جنہوں نے ڈرائیورز کی خوب حوصلہ افزائی کی جبکہ تھل کا روایتی ڈانس بھی اس ایونٹ کا حصہ بنا۔

ریلی کے حتمی نتائج کا اعلان آخری مرحلے کے بعد مظفر گڑھ اسٹیڈیم میں ایک تقریب کے دوران کیا جائے گا۔

 

تازہ ترین