• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیٹویا میں4 روزہ رنگا رنگ سالانہ لائٹ فیسٹیول کاآغاز

لیٹویا کے دارالحکومت ریگا میں 10ویں سالانہ نگا رنگ لائٹ فیسٹیول کاآغاز ہوگیا ہے۔

روشنیوں سے بھرپور اس 4روزہ سالانہ میلے کے تحت رات ہوتے ہی شہر کی بلند و بالا شاہکار عمارتیں رنگا رنگ لائٹوں سے جگمگا اُٹھتی ہیں۔

اس لائٹ فیسٹیول کیلئے روزانہ رات کو پانچ گھنٹے تک شہر کی مختلف عمارتوں ،اسکوائرز،برج اور یادگاروں کو لائٹ پراجیکشن کے ذریعے دلچسپ انداز میں نمایاں کیا جاتا ہے۔

فیسٹیول کے دوران بڑی تعداد میں عوام شرکت کرکے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

17نومبر سے شروع ہونے والا یہ رنگا رنگ میلہ 4روز تک جاری رہنے کے بعد 20نومبر کو اختتام پذیر ہوجائیگا۔

 

تازہ ترین