• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ کے لیے بولنگ استاد نہ رکھنے کا فیصلہ

No Bowling Coach Assign For Muhammad Hafeez

بولنگ ایکشن کی بہتری کے لیے پروفیسر حفیظ کے لیے پی سی بی نے کوئی استاد نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایکشن کی بہتری کے لیے محمد حفیظ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری میڈیل ورک کریں گے ۔

پروفیسر حفیظ بولنگ ٹیسٹ پاس نہ کر سکے ، وہ اس سے قبل بھی ٹیسٹ میں فیل ہو چکے ۔ اس لیے پی سی بی نے اب پروفیسر کے لیے کوئی استاد نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے محمد حفیظ کو غیر قانونی بولنگ ایکشن کمیٹی سے رابطہ کرنے کے لیے کہا ہے جو رپورٹ کا باریک بینی سے جائزہ لے گی۔

پی سی بی کی رائے ہے کہ وہ این سی اے میں ہی بولنگ کی بہتری کے لیے کام کریں ،پی سی بی سمجھتا ہے کہ محمد حفیظ کی کہنی کا خم کئی گیندوں میں بیس سے بائیس ڈگری تک جاتا ہے، اس میں بہتری کا کوئی امکان نہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ ری میڈیل ورک کے بعد پی سی بی کی بائیو میکینک لیب سے بھی مدد لے سکتے ہیں جبکہ آفیشل ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ محمد حفیظ خود کریں گے ۔

تازہ ترین