• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم آئندہ 2 برس بھی جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، شہباز سینئر

The Team Does Not Have The Ability To Win The Next Two Years Shahbaz Senior

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سینئر نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ قومی ٹیم آئندہ 2 برس بھی جیتنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی توجہ لیگز پر مرکوز ہو چکی ہے،دوروں کا کوئی شوق نہیں ہے وہ لیگز کےسلسلے میں ملک سے باہر گئے تھےتاہم میڈیا ٹیم کی کارکردگی اور فیڈریشن پر زیادہ تنقید کرتا ہے۔

شہبازسینئر نے مزید کہا کہ غیر ملکی کوچ مسئلے کا حل نہیں، اتنے پیسے نہیں کہ غیر ملکی کوچ کو دیئے جائیں تاہم اگر ہم ایشین گیمز جیت جاتے ہیں تو فتوحات کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

تازہ ترین