• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن 2018ء میں سیاسی کچرا صاف کردیں گے ، فاروق ستار

Will Clear Political Rituals In Election 2018 Farooq Sattar

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ جس طرح کراچی کا کچرا صاف کررہے ہیں ،اسی طرح 2018ء کے الیکشن میں سیاسی کچرا بھی صاف کریں گے ۔

ڈی ایم سی کورنگی کی صفائی ستھرائی کے لئے 13 نئی ٹریکٹر ٹرالیاں دینے کی تقریب میں فاروق ستار سیاسی وکٹ کے چاروں طرف اسٹروک کھیلتے نظر آئے ۔

ان کا کہناتھاکہ مردم شماری والوں نے کراچی والوں کو کم گنا، بالا ہی بالا خاندانی منصوبہ بندی کردی گئی، نتائج نہیں مانتے، انشاء اللہ مردم شماری دوبارہ ہوگی۔

فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت نے پیسے بنانے کی مشینیں لگارکھی ہیں، کراچی میں جتنی لاگت سے 3 سڑکیں بنائی گئیں، اُتنے پیسوں میں 7 سڑکیں بن جاتیں۔

مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ وہ شہر کے تباہ حال علاقوں اور اداروں کو ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین