• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں دو تہائی ارکان کی تعداد آج بھی پوری نہ ہوسکی

The Number Of Two Thirds In The Senate Could Not Be Completed Today

سینیٹ میں ارکان کی دو تہائی اکثریت آج بھی پوری نہ ہوئی ،چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ وقت پر الیکشن کرانے کا تاریخی موقع ضائع نہ کرے۔

قومی اسمبلی میں صوبوں کی نشستوں کی تعداد میں رد و بدل کا آئینی ترمیمی بل تیسری بار بھی منظوری کے لیے ایوان بالا میں پیش نہ کیا جا سکا ۔

اس بل کی منظوری کے لیے 69 ارکان کی تعداد درکار ہے ، آج 68 ارکان نے حاضری لگائی، لیکن کچھ ارکان ایک ایک کر کے چلے گئے ۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا پارلیمنٹ وقت پر الیکشن کرانے کا تاریخی موقع ضائع نہ کرے ، سب کا ایک قانون کے تحت احتساب کرنے کا موقع پہلے ہی ضائع کر چکے ہیں ۔

تازہ ترین