• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی فی یونٹ 2روپے 23پیسے سستی، نیپرا نے منظوری دیدی

Nepra Approves Rs323 Per Unit Cut In Tariff

نیپرا نے اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2روپے 23پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی،جس کے بعد صارفین کو 22ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری اسلام آباد میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کے بعد دی۔

نیپرا کو بتایا گیا کہ اکتوبر کے لیے فی یونٹ بجلی پیداوار پر فیول لاگت کا تخمینہ 7روپے 33پیسے تھا جو حتمی اعدادوشمار مرتب ہونے پر 5روپے 10پیسے رہا۔

چیئرمین نیپرا نےمزید بتایا کہ متعدد بار ہدایت کر چکے کہ بجلی پیداوار میں بہتر کار کر دگی والے پاور پلانٹس ترجیح دی جائےپر عمل نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی اور نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کو اس حوالے سے تحریری طور پر ہدایت کی جائے ۔

تازہ ترین