• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے 2ایم پی ایز نے مستعفی ہونے کی دھمکی دیدی

2 Mpas Of Pml N Threatens To Resign

اسلام آباد دھرنے پر ن لیگ کے سرگودھا سے2 ارکان پنجاب اسمبلی نے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو اسٹاک غلام نظام الدین سیالوی نے جیو نیوز کو بتایا کہ حکومت 48 گھنٹے کے اندر مطالبات تسلیم کرے اور ظلم نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ استعفیٰ سجادہ نشین پیر سیال شریف حمید الدین کے پاس جمع کرادیا ہے۔

سرگودھا سے ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں نے بتایا کہ 48 گھنٹے بعد سجادہ نشین جو حکم دیں گے اس پر عمل کروں گا۔

ان کی وزیر اعلی سے ملاقات متوقع ہے امید ہے کہ اسلام آباد کا مسئلہ پہلے ہی حل ہوجا ئے گا۔

تازہ ترین