| |
Home Page
پیر4؍ جمادی الاوّل 1439ھ 22 ؍ جنوری2018ء
December 11, 2017 | 09:08 am

بھارتی کرکٹر بومرہ کے داداکی پراسرار موت

Mysterious Death Of The Grandfather Of Indian Cricketer Jasprit Bumrah

Mysterious Death Of The Grandfather Of Indian Cricketer Jasprit Bumrah

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بومرہ کے دادا پراسرار حالت میں مردہ پائے گئے، 84سالہ سنتوکھ سنگھ کی لاش احمد آباد کے سبرامتی دریا سے ملی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنتوکھ سنگھ اُدھم سنگھ نگر سے احمد آباد جسپریت سے ملنے آئے تھے تاہم ذرائع کا کہنا کہ جسپریت کی والدہ نے اُنہیں اپنے بیٹے سے ملنے نہیں دیا۔

جسپریت کے دادا جمعہ کی دوپہر سےلاپتہ تھے اور گمشدگی کی ایف آئی آر احمد آباد کے ایک پولیس اسٹیشن میں درج کرادی گئی تھی۔

واضح رہے کہ جس وقت جسپریت بومرہ کے دادا کی لاش ملی ، وہ دھرم شالہ میں سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں مصروف تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ممکنہ طور پر خودکشی ہوسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنتوکھ سنگھ گجرات کے ایک کامیاب بزنس مین تھے اور ان کی تین فیبریکشن فیکٹریاں تھیں تاہم بزنس تباہ ہونے کے باعث وہ رکشہ چلانے پر مجبور ہوگئے تھے۔

رواں سال جولائی میں بھارتی اخبار سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ مرنے سے پہلے ایک بار جسپریت سے مل کر اسے گلے لگانا چاہتے ہیں۔