• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں فضائی آلودگی کیخلاف مہم تیز

Expedition Against Air Pollution In China

چین کے سرکاری ذرائع کے مطا بق ملک کے 8؍ شمالی شہر اکتوبر اور نومبر میں مقرر کردہ فضائی معیار کے اہداف پر پورا اترنےمیں ناکام رہے ہیں۔

اس کے باوجود کہ موسم سرما کےدوران مقامی حکومتوں نے بڑھتی فضائی آلودگی پرقابو پانے کے لئے اقدامات کئے تھے۔

وزارتِ ماحولیاتی تحفظ (ایم ای پی) کا کہنا ہے کہ ان دو ماہ کے دوران چین کے 28 شہروں کی فضا میں سانس کے لئے مضر ذرات کا تناسب تقریباً8.8 فیصد رہا ہے جسے کم کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سلسلےمیں چین کی حکومت نے آلودگی کے خلاف مہم شروع کی تھی اور گھریلو صارفین کو کوئلے سے چلنے والے آلات کو گیس یا بجلی میں تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

حکومت نےاقدامات کرتے ہوئے 44,000 کوئلے سے چلنے والےصنعتی بوائلرز کو ختم کردیا تھا لیکن اس اقدام کی وجہ سے ہونے والی گیس کی قلت کے باعث اب اس پرعملدرآمد ممکن نہیں لگ رہا اور یہ پابندی ختم کی جا سکتی ہے۔

ایم ای پی کے مطابق سرد موسم کی وجہ سے آلودگی کے خلا ف مہم میں آئندہ 3؍ ماہ اہم ہوں گے۔

 

تازہ ترین