• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شخص کے دل سے ٹینس بال سائز ٹیومر نکال دیا گیا

Tennis Ball Size Tumor Was Removed From The Heart

امریکا میں ایک شخص کے دل سے ٹینس بال کے سائز کا ٹیومر نکال دیا گیا،ڈاکٹرز نے اس ٹیومر کوکسی بھی انسان کے دل میں پایا جانے والااب تک سب سے بڑا ٹیومر قرار دیا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق 32سالہ جیک کوہن کو کالج کے زمانے ہی سے سینے میں جلن اور تکلیف محسوس ہوتی تھی تاہم ڈاکٹرز ہمیشہ اس کی تشویش کونظرانداز کردیتے تھے۔

heart-tumer02

جیک کوہن کا کہنا ہے کہ جب اسٹریس ٹیسٹ کے دوران اُس کا بلڈپریشر خطرناک حد تک نیچے گرا تو ہنگامی طور پر ایم آر آئی کرایا گیا ، جس میں انکشاف ہوا کہ اُس کے دل میں ٹینس بال کے برابرٹیومر ہے۔

ڈاکٹر کا خیال ہے کہ یہ ٹیومراس وقت سے بڑھ رہاتھا جب جیک کوہن پیدا ہوا۔

کولمبیا یونیورسٹی کے سرجن ڈاکٹر یوشیفومی ناکا نے بتایا کہ اب تک انہوں نے جتنے ٹیومر دیکھے ہیں ان میں یہ سب سے بڑا ہےجو ٹیومر کیپسول کے اندر تھا۔یہ ٹیومربہت کم ہوتا ہے جو ایک ہزار سے 10ہزار لوگوں میں کسی ایک کو متاثر کرتا ہے۔

تازہ ترین