• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Amir Liaqat Banned On January 10

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نفرت آمیز اور اشتعال انگیز ٹی وی پروگرامز کرنے پر نجی ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر 10جنوری تک کسی بھی ٹی وی یا ریڈیو پر پروگرام کی میزبانی کرنے یا بطور مہمان تجزیہ دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

عدالت نے وفاق، پیمرا اور پی ٹی اے کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایک شہری محمد عباس کی درخواست پر سماعت کی جس میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پر ٹی وی پروگرام کرنے کے لیے تاحیات پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیے ایک شخص اخلاقیات کا جنازہ نکالتا رہا کیونکہ اس کے پیچھے بڑے ادارے کے لوگ تھے، کفر کے فتوے لگا کر واجب القتل کہتا رہا مگر کسی نے نہ پوچھا۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص کو میر شکیل الرحمان سمیت ہر کسی پر الزام لگانے کا حق کس نے دیا؟ جب بات اسی ادارے کے اوپر آئی تو اینکر کو فارغ کر دیا گیا۔

عدالت نے ڈاکٹر عامر لیا قت حسین پر کسی بھی ٹی وی، ریڈیو پروگرام، ٹاک شو میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کر دی اور پی ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی طرف سے عدالتی حکم نامے سے متعلق کوئی بھی مواد سوشل میڈیا پر بھی وائرل نہ کیا جائے۔

تازہ ترین